’’چائے والا‘‘ کی یاد تازہ، ممتا بنرجی نے چائے بنائی

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے منگل کو اسمبلی حلقہ نندی گرام میں اپنی انتخابی مہم چلائی ، جہاں سے وہ خود اپنے سابقہ بااعتماد کابینی رفیق شویندو ادھیکاری (بی جے پی) کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے دوران ایک مقام پر رک کر چائے بنائی اور مقامی افراد کو پیش کی۔ 2014 ء کے جنرل الیکشن میں ’’چائے والا‘‘ کا خوب پروپگنڈہ ہوا تھا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے اس کی یاد تازہ کردی۔