چائے والے کی بیٹی فضائیہ کی افسر بن گئی

,

   

بھوپال: اگر کوئی عزم اور حوصلے کے ساتھ محنت جاری رکھے تو اسے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کوئی رکاوٹیں حائل نہیں ہوسکتی اور اس بات کو 24 سالہ آنچل گنگوال نے ثابت کر دکھایا ہے ۔ چائے بیچنے والے شخص کی بیٹی آنچل نے حال ہی میں فلائنگ آفیسر کی حیثیت سے انڈین ایرفورس (آئی اے ایف) میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اسے چند روز قبل آئی اے ایف میں باضابطگی سے شامل کیا گیا ۔ یہ سفر آنچل کیلئے آسان ہرگز نہیں رہا کیونکہ بسا اوقات اس کے والد کے پاس اس کی ایجوکیشن فیس کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں ہوا کرتی تھی ۔ آنچل کے والدسریش گنگوال ضلع نیمچ میں ایک بس اسٹانڈ کے پاس چائے بیچتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آنچل کا فضائیہ میں شامل ہونا پوری فیملی کیلئے فخر کا موقع ہے۔