چائے پینا اور کپ کھا لینا

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چائے پینا اور کپ کھا لینا ۔ آپ نے صحیح سنا ، حیدرآباد کی ایک کمپنی

(Edco-india)

نے اس طرح کا کپ تیار کیا ہے ۔ عام طور پر ہوٹلس میں چائے کا آرڈر دینے پر چند ہوٹلوں میں پلاسٹک کپ ، چند ہوٹلوں میں پیپر کپ اور چند ہوٹلوں میں کانچ کی گلاس میں چائے سربراہ کی جاتی ہے ۔ پلاسٹک اور پیپر کپ چائے نوشی کے بعد وہی کچرے دان میں پھینک دی جاتی ہے ۔ دوسرے کپس ٹیبل پر چھوڑ دئیے جاتے ہیں ۔ مگر ’ ایڈکو انڈیا ‘ کی جانب سے تیار کردہ کپ کو چائے پینے کے بعد کھایا جاسکتا ہے ۔ اس کمپنی نے کھانے کا کپ تیار کیا ہے ۔ چائے کتنی بھی گرم ہو اس کپ کو کچھ نہیں ہوگا ۔ گرم ہی نہیں ٹھنڈی چیزیں اس کپ میں استعمال کی جاسکتی ہیں ۔ اس کمپنی نے تین اقسام کے کپ تیار کئے ہیں ۔ اسناکس ، چاٹ ، کپ کیکس ، فروٹ سلاد کے لیے بھی یہ کپس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔۔ ن