چائے کی دکان میں گانجہ فروخت کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ 6 فروری (سیاست نیوز) چائے کی دکان میں گانجہ فروحت کرنے والے ایک شخص کو اپل پولیس نے گرفتار کرلیا۔ چائے کی دکان میں نوکری کرنے والا شخص کمائی میں مالک کو پیچھے چھوڑ چکا تھا۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ادیا ناتھ کو گرفتار کرلیا جو چائے کی دکان میں کام کرتا تھا۔ تعجب کی بات ہے کہ چائے کی دکان کے مالک کو پتہ نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق ادیا ناتھ اپل ہیڈپوسٹ آفیس کے اوپر پائی جانے والی ایک ٹی اسٹال میں کام کرتا تھا۔ چائے کی دکان کے قریب وہ اپنی اسکوٹی گاڑی رکھتا تھا اور اس گاڑی میں گانجہ کے پیاکٹس رکھا کرتا تھا اور گاہکوں کو فروخت کررہا تھا۔ع