چادرگھاٹ اور کاٹے دھن میں سڑک حادثات

   

تین افراد بشمول لڑکی فوت، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔/3 نومبر، ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ اور کاٹے دھن علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3افراد بشمول ایک لڑکی فوت ہوگئی۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق نلگنڈہ چوراہے پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 27 سالہ لڑکی کاویا ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کاویا سعیدآباد علاقہ کے ساکن پرساد گوڑ کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی طالبہ بتائی گئی ہے جو اس کے بھائی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سیکل نلگنڈہ چوراہے پر بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں بھائی بہن موٹر سیکل سے گر پڑے ۔ اس دوران ایک خانگی کمپنی کی ٹراویل بس جو اس راستہ سے گزر رہی تھی ان دونوں کو روند دیا ۔ اس حادثہ میں کاویا برسر موقع ہلاک ہوگئی اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگی جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مائیلاردیو پلی پولیس کے مطابق 50 سالہ اننتیا جو پیشہ سے لیبر کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا جو ایک ائیل کمپنی میں مزدوری کرتا تھا کل صبح سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔