چادرگھاٹ حدود میں کمسن لڑکے کا اغواء ‘ چند گھنٹوں میں بازیابی

   

حیدرآباد ۔ /14 مئی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ علاقہ میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کمسن بچہ کو فٹ پاتھ سے اغواء کرلیا گیا ۔ پولیس کے بموجب کمسن بچہ جس کی شناخت سعد اللہ کی حیثیت سے کی گئی اپنی ماں کے ساتھ محو خواب تھا کہ نامعلوم شخص نے اس کا اغواء کرلیا اور فرار ہوگیا ۔ مغویہ لڑکے کی ماں جو گداگر ہے نے فوری چادر گھاٹ پولیس میں شکایت درج کروائی اور ٹاسک فورس نے سی سی کیمروں کی مدد سے اغواء کنندے کی شناخت کرکے اسے اندرون چند گھنٹے گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابراہیم نامی شخص نے کمسن کا اغواء کرکے اپنی موٹر سائیکل پر اسے تالاب کٹہ منتقل کیا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور بچہ کو اس کی گرفت سے چھڑالیا ۔ پولیس چادر گھاٹ نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔