حیدرآباد 7 جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 22,000 بچوں کو آپریشن مسکان کے تحت کام کے مختلف مقامات سے بچالیا گیا ہے اور انہیں ان کے خاندانوں میں واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میںمختلف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں اور تحقیقات کی گئیں۔ جنوری 2015 سے اس طرح کے چار آپریشنس شروع کئے گئے تھے اور مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بچایا گیا اور انہیں انکے والدین کے پاس بھیج دیا گیا ہے ۔ آپریشن مسکان جنوری اور جولائی میں ایک ماہ کیلئے منعقد کیا جاتا ہے تاکہ لاپتہ بچوں کا پتہ چلایا جاسکے ‘ بچہ مزدوری میں جھونکے گئے بچوں کا پتہ چلایا جاسکے ۔