چارلی ڈین نے کیرئیر کا بہترین دوسرا مقام حاصل کرلیا

   

نئی دہلی۔ انگلینڈ کے آف اسپنر چارلی ڈین نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے آغاز سے چند ماہ بعد تازہ ترین آئی سی سی خواتین کی ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسرا مقام حاصل کر لیا۔ ڈین جو پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر تھی، منگل کو جاری کردہ ٹی20 بولروں کی تازہ ترین درجہ بندی میں ٹیم کے ساتھی سوفی ایکلسٹون کے پیچھے دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ ان کی ساتھی اور فاسٹ بولر لارین بیل نے چھ مقام کی چھلانگ لگا کر کیریئر کا بہترین 12واں مقام حاصل کرلیا۔ اسٹار انگلش آل راؤنڈر نیٹ اسکیور برنٹ (آٹھ مقام سے 47 ویں نمبر پر) نے بھی بڑی پیش قدمی کی، جب کہ امیلیا کیر نیوزی لینڈ کے نقطہ نظر سے سب سے بڑی ترقی کرنے والی کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ دو درجے ترقی کرتے ہوئے 13 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ انگلینڈ کی اوپنر مایا باؤچیئرمذکورہ سیریز کے دوران 55.75 کی اوسط سے 223 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹرس میں شامل رہی اورٹی20 بیٹرس کی تازہ ترین درجہ بندی میں 28 درجے اضافے کے ساتھ 25 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔ ہیدر نائٹ سیریز میں اپنے 185 رنز بنانے کے بعد 23 ویں نمبر پر رہیں، جب کہ نوجوان کھلاڑی ایلس کیپسی آسٹریلیا کی نمبرایک مقام کی بیٹر بیتھ مونی کے پیچھے 30 ویں نمبر پر ہیں۔ میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 65 رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی تین درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ انگلینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 63 رنز بنانے کے بعد تین درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر ہیں۔