چارلی ہیبڈو : چاقو حملے کے الزام میں پاکستانی نژاد شخص گرفتار

   

پیرس۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے والے میگزین ‘چارلی ہیبڈو’ کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے کے الزام میں ایک پاکستانی نڑاد شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حکام مشتبہ شخص کے پس منظر کے بارے میں مزید تصدیق کرنے کے لیے کام رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ وہ اس واقعے کو ‘اسلامی دہشت گردی’ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مشتبہ ملزم پولیس کو بنیاد پرستی کی وجہ سے نہیں پکڑ میں آیا بلکہ اسے گزشتہ ماہ اسکریو ڈرائیور ہاتھ میں لے کر گھومنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک عدالتی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ پولیس کے مطابق 7 افراد کو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا جسے ممکنہ طور پر مشتبہ ملزم استعمال کر رہا تھا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کے نام اب تک سامنے نہیں آئے لیکن وہ فرنچ دستاویزی فلم بنانے والی کمپنی کے ملازم تھے جس کی ان کے مالک نے تصدیق کی ہے۔