چارمینار اور گلزار حوض کے محرابوں پرخودرو پودے جھاڑیوں میں تبدیل

   

تاریخی عمارتوں پر اُگنے والے خودرو پودے ایک برا خطرہ بن رہے ہیں ۔ پرانے شہر کے چارمینار گلزار حوض میں نظام کے دور میں تعمیر کی گئی محرابوں اور عمارتوں پر اگنے والے پودے اب دیواروں میں دراڑ پیدا کررہے ہیں ۔ صدیوں کی تاریخ رکھنے والے درخت پتھروں کے درمیان دراڑیں پیدا کررہے ہیں ۔ اگر اس طرح انہیں چھوڑ دیا گیا تو گرنے کا خطرہ ہے اور مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے سیاحتی علاقے کو نظر انداز کرنے کی بجائے محرابوں پر لگے پودوں کو ہٹانے کی درخواست کی ہے ۔۔ ش