حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ٹریفک سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ ماہرین نے یہ واضح کرنے کے ساتھ کہ پارکنگ کامپلکس ہی اس کا حل ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے اپنی سابقہ تجاویز کو ختم کردیا ہے ۔ 30 مقامات پر خود کار پارکنگ کامپلکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ 2017 میں ہی کئی مقامات کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن تجاویز ٹھپ پڑی ہیں ۔ کے بی آر پارک اور نامپلی چوراہے میں پارکنگ کامپلکس کی کامیابی کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جی ایچ ایم سی کو مزید کامپلکس تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر نے چارمینار بس اسٹانڈ پر ایک کامپلکس کی تعمیر کی تجویز تیار کی ہے اور حکومت کی منظوری کے لیے تجویز کو روانہ کیا ہے ۔ گریٹر حیدراباد حدود میں دو ہزار کیلو میٹر تک سڑکیں ہیں ۔ موجودہ ہدف 30 پارکنگ کامپلکس کی تعمیر کرنا ہے اور تین سے چار ہزار کاریں اور ایک ہزار ٹو وہیلرس گاڑیوں کی گنجائش ہے ۔۔ ش