چارمینار بس اسٹانڈ کی جگہ پر ہمہ منزلہ پارکنگ

   

ٹنڈرس کی طلبی ، برسوں سے التواء کے بعد جی ایچ ایم سی کا اقدام
حیدرآباد۔ 30اپریل(سیاست نیوز) پرانے شہر میں برسوں سے زیر التواء چارمینار بس اسٹینڈ کی جگہ پر ہمہ منزلہ پارکنگ کامپلکس کی تعمیر کے سلسلہ میں پیشرفت کا آغاز کیا جاچکا ہے اورمجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے اس ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کی تعمیر کے لئے مہربند ٹنڈرطلب کئے گئے ہیں۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس پارکنگ کامپلکس کی تعمیر میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں 3مئی تا19مئی شام 5بجے تک ٹنڈر داخل کرسکتے ہیں۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے چارمینار بس اسٹینڈ کی جگہ پر ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کی تعمیر کئی برسوں سے التواء کا شکار ہے ۔اس جگہ پر پیشرو حکومت کی جانب سے ایک سے زائد مرتبہ سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے لیکن تعمیرات کا مختلف وجوہات کی بناء پر آغاز نہیں ہوپایا تھا لیکن اب مجلس بلدیہ کی جانب سے ٹنڈر طلب کئے جانے کے فیصلہ کے بعد کہا جار ہاہے کہ جلد ہی اس جگہ پر ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس کی تعمیر کے سلسلہ میں اقدامات کا آغاز کیا جائے گا اور عملی طور پر اس جگہ پر وسیع و عریض ہمہ منزلہ پارکنگ کامپلکس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ عہدیدارو ںکے مطابق 19 مئی کی شام تک اگرٹنڈرس موصول ہوتے ہیں تو ایسی صور ت میں بلدی عہدیداروں کی نگرانی میں فوری طور پر ٹنڈر کی حوالگی کے ساتھ معینہ مدت میں کامپلکس کی تعمیر کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔3