چارمینار زون میں کچہرے کی منتقلی کے اضافی اسٹیشن کا قیام

   

بنڈلہ گوڑہ میں نئے سکنڈری کلکشن اینڈ ٹرانسفر پوائنٹ سے دارالشفاء ایس سی ٹی پی پر بوجھ کی کمی
حیدرآباد :۔ چارمینار ( ساوتھ ) زون میں کچہرے کی وصولی اور اس کی نکاسی کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اور دارالشفاء میں موجود واحد سکنڈری کلکشن اینڈ ٹرانسفر پوائنٹ

(SCTP)

میں بوجھ کو کم کرنے کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے چندرائن گٹہ سرکل کے بنڈلہ گوڑہ میں ایک اور ایس سی ٹی پی قائم کیا ہے ۔ پرانے شہر سے حاصل کیا جانے والے تقریبا 1500 میٹرک ٹن کچہرے کو دارالشفاء میں موجود ایس سی ٹی پی میں ڈالا جاتا ہے تھا ۔ ورک انسپکٹر نے کہا کہ ’ بنڈلہ گوڑہ میں

SCTP

کے افتتاح کے ساتھ اب دارالشفاء کے پوائنٹ میں بوجھ کم ہوگیا ہے ۔ تقریبا 65 سواچھ آٹو ٹپرس جو چندرائن گٹہ ، بنڈلہ گوڑہ ، فلک نما ، اور اطراف کے علاقوں سے کچہرا حاصل کرتے ہیں ۔ کچہرے کو اس نئے ایس سی ٹی پی میں ڈال رہے ہیں اور روزانہ 40 میٹرک ٹن سے زیادہ کچہرے کو کمپریس اور جواہر نگر میں واقع اصل ڈمپنگ یارڈ منتقل کیا جارہا ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ ایس سی ٹی پی پوری طرح آٹو میٹیڈ اور ماڈرن پورٹیبل سیلف ، کمپیکٹرس

(PSC)

ہے اور اس میں گھروں سے کچہرا حاصل کرنے والی گاڑیوں سے کچہرا راست طور پر پی ایس سی میں منتقل ہوتا ہے اور اس میں مینول کام بہت کم ہوتا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس سلسلہ میں 90 ایس سی ٹی پیز یا منی کلکشن اینڈ ٹرانسفر پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں ۔ جس میں ہر ایک کی لاگت تقریبا 1.3 کروڑ روپئے ہوگی ۔ حیدرآباد میں ایڈوانسڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے ۔۔