آصف نگر میں 69.3 و نامپلی میں 68.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
حیدرآباد 23 جون(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں ہوئی بارش کے دوران سب سے زیادہ بارش چارمینار کے علاقہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں 70.3 ملی میٹر بارش شام 6بجے تک ریکارڈ کی گئی جبکہ آصف نگر کے علاقہ میں 69.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے بعد شہر حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں 68.5ملی میٹر بارش شام 6بجے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات سے جاری تفصیلات کے مطابق کاروان‘ ملک پیٹ‘ علاقوں میں بھی 69.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گوشہ محل علاقہ میں 68.5اور 62.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ فلک نما میں 56.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے کم بارش مشیر آباداور شیرلنگم پلی میں ریکارڈ ہوئی جبکہ نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جو رات بھر جاری رہنے کے امکان ظاہر کئے جا رہے ہیں۔3