حیدرآباد۔حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک تھری ڈے مقابلے میں خواجہ مدثر احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت چارمینار کرکٹ کلب نے اپنی حریف ٹیم اپکس کرکٹ کلب کو 51 رنز سے شکست دی ۔چارمینار کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 255 رنز اسکور کئے ۔علی نے شاندار 127 رنز باکر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو درست کیا ۔اپکس کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 171 رنز پر ڈھیر کرنے میں مدثر نے اہم روال ادا کیا جیسا کہ انہوں نے پہلی اننگز میں 13.2 اوورس میں 48 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔پہلی اننگز میںسبقت ملنے کے بعد چارمینار نے دوسری اننگز میں 193 رنز اسکور کئے ۔دوسری اننگز میں وکٹ کیپر دھیرج گاؤڈ نے ناقابل تسخیر 103 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو کامیابی نہیں دلواسکے کیونکہ انکی ٹیم دوسری اننگز میں 226 رنز تو اسکور کرپائی لیکن وہ کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانے سے 51رنز دو رہی ۔پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرنے والے مدثر نے دوسری اننگز میں 36 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کا آوٹ کیا ۔مقابلے میں مجوعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مدثر مین آف دی میچ قرار پائے ۔یہاں اس بات کاتذکرہ بھی اہم ہے کہ ایچ سی اے کے مقابلوں کا اسکورکارڈ کرک ہیروز ایپ میں کیا جارہا ہے اور ایپ کے ذریعہ ہی مقابلے کے فوری بعد مین آف دی میچ کا فیصلہ ہوجاتا ہے ۔مدثر مقابلے میں مین آف دی میچ کے علاوہ مقابلے کے بہترین بولر بھی ثابت ہوئے ۔دوسری جانب شکست برداشت کرنے والی ٹیم کے دھیرج کو بہترین بیٹسمین کا اعزاز حاصل ہواہے ۔علاوہ ازیں ایچ سی اے کے مقابلوں کا ریکارڈ اب کرک ہیروز پر آسانی سے دستیاب ہورہا ہے۔