چارمینار کے دامن میں یوم آزادی تقریب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی سد بھاؤنا یاترا یادگاری کمیٹی کے زیر اہتمام آج تاریخی چارمینار کے دامن میں یوم آزادی تقریب منائی گئی۔ کمیٹی کے صدرنشین جی نرنجن نے پرچم کشائی انجام دی اور ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے حکومت پنڈت جواہر لعل نہرو کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کانگریس قائدین سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر اس پروپگنڈہ کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے مجاہدین آزادی کی بلا لحاظ مذہب و ملت قربانیوں کا ذکر کیا اور خراج پیش کیا۔ اس موقع پر جی کنہیا لعل، یوسف ہاشمی، جی آنند، وینکٹیش مدیراج، پی راہول، موسیٰ قاسم، ٹی بھاسکر، اشوک ریڈی، وجئے کمار، ایم اے قادر، عابد علی، محمد مجاہد، جی دنیش، بھانو چندر یادو، راجندرراجو، اوم پرکاش شرما، شیام مدیراج اور دوسرے موجود تھے۔