حیدرآباد ۔ /4 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹریٹ ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) حکام نے خفیہ کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیتی سونے کے بسکٹ ضبط کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈی آر آئی عہدیداروں نے تاریخی چارمینار کے قریب ایک شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنے بیاگ میں بیرونی ممالک سے اسمگلنگ کیا ہوا 1.7 کیلو سونا جس کی مالیت 66 لاکھ 64 ہزار ہے ضبط کرلی ۔ ڈی آر آئی نے بتایا کہ ضبط شدہ سونا مختلف بیرونی ممالک سے غیرقانونی طور پر بسکٹ کی شکل میں لایا گیا تھا ۔ اس کارروائی میں ایک سونے کے اسمگلر کو بھی کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کردیا ۔