حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) چارمینار کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 21 سالہ نوجوان محمد خان فوت ہوگیا۔ محمد خان سعید آباد علاقہ کے ساکن محمد غوث خاں کا بیٹا تھا۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے۔ یہ نوجوان 10 نومبر کو اپنی موٹرسیکل پر رات دیر گئے جارہا تھا کہ سٹی کالج سے افضل گنج سڑک پر پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس چارمینار نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔