حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں 44 یادگار عمارتوں کے یونیسکو کے ورلڈ ہیرٹیج سائٹ (WHS) کے لیے آزمائشی اور وقتی فہرست میں ہونے کے ساتھ حکومت تلنگانہ بھی رامپا مندر کو اس میں شامل کرنے پر توجہ مبذول کررہی ہے اور مستقبل قریب میں اس باوقار ٹیاگ میں چارمینار یا قلعہ گولکنڈہ کے جگہ پانے کے امکانات غیر یقینی ہیں ۔ حالانکہ وزیر بلدی نظم و نسق اور آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ کا یہ دعویٰ ہے کہ ریاستی حکومت ان دو عمارتوں کے ناموں کو اس میں شامل کرنے کے سلسلہ میں کام کررہی ہے ۔ ٹوئٹر ٹی کے ساتھ ایک حالیہ انٹرئیکشن کے دوران راما راؤ نے سیاحت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اہم سیاحتی مقامات پر سنیٹیشن مینٹیننس کو خانگی کردیا ہے تاکہ بہتر مینٹیننس ہو ۔ ہم چارمینار اور گولکنڈہ کے لیے WHS اسٹاٹس حاصل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ۔۔