چاروسنہا نے ڈائرکٹر جنرل اے سی بی کا جائزہ حاصل کرلیا

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : محترمہ چارو سنہا آئی پی ایس 1996 بیاچ نے چہارشنبہ کو اینٹی کرپشن بیورو ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ وہ اینٹی کرپشن بیورو محکمہ میں جوائنٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رشوت خوری کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے اے سی بی کو مضبوط بنانے اور نظم و نسق میں شفافیت کو یقینی بنانے کے علاوہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں ۔۔ ش