٭ جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متاثرہ سرینگر سیکٹر میں پہلی مرتبہ ایک خاتون آئی پی ایس آفیسر کو سی آر پی ایف کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ چارو سنہا تلنگانہ کیڈر 1996ء بیاچ کی آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ انہوں نے ماضی میں سی آر پی ایف کے بہار سیکٹر کی انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی قیادت میں بہار میں کئی مخالف نکسلائیٹ آپریشنس انجام دیئے گئے ہیں۔