چارٹرفلائٹس کیلئے امریکہ کی طالبان سے اپیل

   

نیویارک،9ستمبر: امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے طالبان پر زور دیا کہ افغانستان سے چارٹر پروازوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی جائے، چونکہ طیارے جن پر امریکی اور غیر محفوظ افغان باشندے سوار ہیں وہ اطلاعات کے مطابق مزار شریف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔جرمن وزیرخارجہ ہائکو ماس کے ہمراہ جرمنی کے رامسٹائین ایئر بیس پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ اس وقت طالبان چارٹر فلائٹس کو روانہ ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ کچھ مسافروں کے پاس درکار دستاویزات موجود نہیں ہیں۔امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے بقول حاصلِ کلام یہ ہے کہ ان چارٹر فلائٹس کو افغانستان سے روانہ ہونے دیا جائے۔