نئی دہلی : ممبئی انڈینس ٹیم کے آسٹریلیائی اوپنر کریس لین نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی ہیکہ وہ آئی پی ایل کے اختتام کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کیلئے چارٹرڈ طیاروں کا انتظام کرے جیسا کہ آسٹریلیا نے ہندوستان سے راست آنے والے مسافر طیاروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ قبل ازیں تین آسٹریلیائی کھلاڑی اینڈریو ٹائی، کین رچرڈسن اور ایڈم زمپا پہلے ہی لیگ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ گذشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق دریافت کیا تھا جس پر اظہارخیال کرتے ہوئے لین نے نیوز کارپ میڈیا سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے خیریت پوچھے جانے کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے ان سے گذارش کی ہیکہ وہ آئی پی ایل کے معاہدہ سے ملنے والی رقم کا 10 فیصد حصہ لیتے ہوئے چارٹر طیاروں سے واپسی کا انتظام کرے۔ یاد رہے آئی پی ایل کے لیگ مرحلہ کا اختتام 23 مئی کو ہورہا ہے