چارٹرڈ فلائٹ کے مسافروں کیلئے بھی آروگیہ سیتوکا لزوم

   

نئی دہلی۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) باقاعدہ مسافر پروازوں کی طرح چارٹرڈ فلائٹ کے مسافروں کیلئے بھی آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال یا خود اعلان لازمی قراردیاگیا ہے ۔شہری ہوابازی کی وزارت نے ایک حکم میں چارٹرڈ فلائٹ کے مسافروں کیلئے رہنما اصول طے کئے ہیں۔اہل فون ہونے پر مسافروں کیلئے آروگیہ سیتوایپ کا استعمال ضروری ہوگا۔