چارہ اسکام کیس میں ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر لالو کو نوٹس

   

نئی دہلی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو آج ایک عرضی پر نوٹس جاری کی جس کے ذریعہ چارہ اسکام کے ایک کیس میں جھارکھنڈ ہائیکورٹ کی عطاکردہ ضمانت کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اور سوریاکانت پر مشتمل بنچ نے سی بی آئی کی داخل کردہ عرضی پر لالو یادو سے جواب طلب کیا ہے۔ سی بی آئی نے 12 جولائی 2019ء کو رانچی میں ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس نے ٹرائل کورٹ کی دی گئی سزاء کو غلطی سے معطل کردیا اور لالو یادو کو ضمانت دے دی۔