چارہ پر جھگڑا ، ایک شخص شدید زخمی

   

حیدرآباد۔ گائے کا چارہ چرنا دو افراد کے درمیان جھگڑا اور قاتلانہ حملہ کا سبب بن گیا۔ راجندر نگر کے علاقہ میں آج دوپہر یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں بالیا نامی شخص کے حملہ میں رمیش یادو شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 24 مارچ کی رات رمیش یادو کی تین گائیوں نے یونیورسٹی کے احاطہ میں داخل ہوکر چارہ کھالیا۔ اس بات پر رمیش یادو کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس بات کی شکایت کوبالیا نے کی تھی اور دونوں میں جھگڑا ہوا۔ آج دوپہر میں رمیش جانوروں کیلئے گھانس لانے کیلئے اسکوٹر پر سوار ہوا اور این آئی آر ڈی جارہا تھا کہ راستہ میں چائے نوشی کرنے کیلئے رمیش رُک گیا۔ اس دوران اس ٹی اسٹال پر بالیا پہنچا اور اس نے بحث و تکرار کے بعد کلہاڑی سے رمیش پر حملہ کردیا۔ پولیس نے بالیا کو حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔