نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چارہ گھوٹالہ کیس میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر لالو پرساد یادو کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی سی بی آئی کی اپیل پر اکتوبر میں سماعت طے کی ہے۔ فی الحال چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد یادو کی ضمانت کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ سی بی آئی کی درخواست پر سماعت کے دوران کپل سبل نے لالو کی جانب سے کہا کہ لالو نے 42 مہینے جیل میں گزارے ہیں۔ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔ لالو پرساد یادو نے سی بی آئی کی طرف سے ضمانت منسوخ کرنے کی عرضی کی مخالفت کی اور کہا کہ سی بی آئی کی عرضی کو خارج کر دینا چاہیے۔