چار آئی پی ایس عہدیداروںکو ترقی

   

کریم نگر /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئی پی ایس عہدیداران 2004 سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ کیڈر کمیٹی کی جانب سے ترقی دی جاتے ہوئے انہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا عہدہ دیا گیا ہے ۔ تلنگانہ گورنر کی جانب سے منظوی دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر شلیندر کمار جوشی چیف سکریٹری گورنمنٹ نے بتاریخ 4 جنوری کو احکامات جاری کئے ۔ ایک وی شیوا کمار آئی پی ایس دوسرا وی پی کملاسن ریڈی آئی پی ایس تیسرے ایس چندرا شیکھر چھوتے اے آر سرینواس آئی پی ایس پر چار عہدیدار ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔ وی پی کملاسن ریڈی آئی پی ایس کریم نگر کمشنریٹ کے پولیس کمشنر کے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انٹلی جنس ایس پی سو شیوا کمار سنگاریڈی ایس پی چندرا شیکھر ریڈی ویسٹ زون ڈی سی پی آر سرینواس ریڈی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔