چار آئی پی ایس عہدیدار تلنگانہ کیڈر کو الاٹ، عائشہ فاطمہ بھی شامل

   

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) مرکز نے چار آئی پی ایس افسران کو تلنگانہ کیڈر کو الاٹ کیا ہے۔ عائشہ فاطمہ مدھیہ پردیش، مندارے سوہم سنیل مہاراشٹرا، منیشا نہرا راجستھان اور راہول کانت جھارکھنڈ کو تلنگانہ کیڈر کے لئے الاٹ کیا۔ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ابھیجیت پانڈے کو منی پور کیڈر کو الاٹ کیا گیا اور ایس دیپتی چوہان کو اترپردیش کیڈر کو الاٹ کیا گیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال خواتین آئی پی ایس افسران کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 174 ٹرینیز میں سے 62 خواتین ہیں جو کہ 35.63 فیصد ہے۔ اس سال ٹاملناڈو کیڈر کے انجیت اے نائر پریڈ کی قیادت کریں گے۔ کل 174 میں سے 112 مرد اور 62 خواتین آئی پی ایس افسران ہیں۔ ان میں سے 13 شادی شدہ اور 49 غیر شادی شدہ ہیں۔ مردوں میں سے 28 شادی شدہ اور 84 غیر شادی شدہ ہیں۔ اس بار 25 سال سے کم عمر کے 14 مرد اور 7 خواتین آئی پی ایس افسر بنے ہیں۔ 25 سے 28 سال کی عمر کے 87 ہیں جن میں 37 خواتین اور 50 مرد ہیں۔ 28 سال سے زیادہ عمر کے 66 ہیں جن میں 18 خواتین اور 48 مرد ہیں۔ کام کا تجربہ رکھنے والے 88 ہیں جن میں 24 خواتین اور 64 مرد ہیں۔ بغیر کسی کام کے تجربے کے 86 ہیں جن میں 48 مرد اور 38 خواتین ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انجینئرنگ کے پس منظر والے 87 ہیں۔ سائنس کے پس منظر سے 36، آرٹس کے پس منظر سے 29، ایم بی بی ایس سے 8، کامرس سے 8 اور قانون سے 6 ہیں۔ ش