چار آر جے ڈی ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے اسپیکر کو میمورنڈم

   

پٹنہ: بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل نے ان چار پارٹی ایم ایل ایز کی رکنیت منسوخ کرنے کیلئے اسمبلی اسپیکر کو میمورنڈم پیش کیا جنہوں نے قانون انسداد انحراف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیف منسٹر نتیش کمار کی حمایت کی تھی۔ آر جے ڈی کے عبدالباری صدیقی، بھائی وریندر، چیف وہپ عبدالسلام شاہین، کانگریس کی پرتیما داس، ایم ایل کے اجے سنگھ نے چہارشنبہ کے روز اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو کو اس سلسلے میں میمورنڈم پیش کیا۔