چار اسٹارٹ اپس کو بھاری انعام

   


ٹی ۔ ہب اور آر این ٹی بی سی آئی کے مشترکہ پروگرام کے نتائج کا اعلان
حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہب (T-Hub) کی جانب سے رینولٹ نسان ٹکنالوجی اینڈ بزنس سنٹر انڈیا (RNTBCI) کے ساتھ اس کے پروگرام کے نتائج کا پیر کو اعلان کردیا گیا۔ ان نتائج کے مطابق چار اسٹارٹ اپ Imaginage، MSense ، MayaMD اور RACEnergy کو ان کے پروف آف کانسپٹ (poCs) کے فروغ کے کامیاب سلیوشنس کے لئے چار ملین روپئے کے انعام سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں ایوارڈ حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس رینولٹ نسان ٹکنالوجی اینڈ بزنس سنٹر لیڈر شپ سے جڑنے اور ان کے گلوبل منٹر شپ نیٹ ورک تک رسائی کا بھی موقع حاصل ہوگا۔ ٹی ہب اور آر این ٹی بی سی آئی نے اس سال کے اوائل میں اوپن انوویشن چیالنج کیلئے شراکت داری کی تھی جس کے ذریعہ موبیلیٹی بطور سرویس کے نظریہ کے تحت اسٹارٹ اپس کو اس پروگرام میں حصہ لینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ دونوں کی جانب سے سخت اسکریننگ کے بعد زائد از 80 اسٹارٹ اپس کو منتخب کیا گیا تھا۔ ٹی ہب کے سی ای او مہانکالی سرینواس راؤ نے بتایاکہ اس پروگرام کے ذریعہ نئی کمپنیوں کو اپنی صلاحیتوں کے مظاہرہ کا بہترین موقع فراہم کیا گیا تھا۔ آر این ٹی بی سی آئی کے منیجنگ ڈائرکٹر دیباشیش نیوگی نے بتایا کہ آٹو موبائیل انڈسٹری میں انوویش یعنی اختراعیت اہم عنصر ہوتا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ٹی ہب بڑے کارپوریشنس اور اسٹارٹ اپس کے درمیان رابطہ میں اضافہ کو جاری رکھے گا۔