چار انسپکٹران پولیس کے تبادلے عبدالقادر جیلانی انسپکٹر چھتری ناکہ مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے سٹی پولیس سے وابستہ چار انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے ۔ انسپکٹر مسٹر سید عبدالقادر جیلانی جو اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دے رہے تھے، ان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں انسپکٹر چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا ہے۔ مسٹر جیلانی نے سابق میں شہر میں ئی پولیس اسٹیشنس میں خدمات انجام دی ہے اور انہوں نے گزشتہ عرصہ میں ایڈیشنل انسپکٹر چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ اسی طرح پولیس کمشنر پولیس نے کے روی کمار، انسپکٹر ترملگری کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا۔ اسی طرح بی شراون کمار ایڈیشنل انسپکٹر بلارام کو انسپکٹر ترملگری مقرر کیا ہے جبکہ انسپکٹر چھتری ناکہ آر ودیا ساگر ریڈی کا تبادلہ کر کے انہیں انسپکٹر اسپیشل برانچ مقرر کیا گیا ہے۔