٭ این سی پی اسٹوڈنٹس ونگ کی صدر 28سالہ سونیا دوہان کو گذشتہ دنوں گڑگاؤں میں بی جے پی قائدین کی جانب سے محروس کئے گئے این سی پی کے چار ارکان اسمبلی کو واپس لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ سونیا نے اس کیلئے 200این سی پی ورکروں کیلئے گڑگاؤں ہوٹل جہاں ارکان اسمبلی کو رکھا گیا تھا ، مختلف رومس کو کرایہ پر حاصل کیا تھا اور اُن پر نظر رکھی جارہی تھی ۔ سونیا دوہان نے دعویٰ کیا کہ جس ہوٹل میں این سی پی کے چار ارکان اسمبلی کو رکھا گیا تھا اس مقام پر سی سی کیمرے نہیں لگائے گئے تھے ۔