چار بارکی چیمپئن جرمنی کو 1-2 سے شکست

   

سعودی عرب کے بعد جاپان نے بھی اپ سیٹ کردیا

دوحہ:قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج ایک اور اپ سیٹ ہوا ہے، ایشین سوپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپ کی ہیوی ویٹ ٹیم اور چار بار کی ورلڈ چمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے دی۔اتنا بڑا دھچکا کبھی نہیں لگا۔ سعودیہ سے اپ سیٹ شکست پر میسی کا بیان سامنے آگیا۔گروپ ای کے اس میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1۔2 سے شکست دی۔ جرمنی کا واحد گول لائیکے نے 33 ویں منٹ میں اسکور کیا۔اس کے بعد جاپان کی جانب سے پہلا گول 75 ویں منٹ میں ریٹسو دوان نے کرکے مقابلہ برابر کیا جبکہ کھیل کے 83 ویں منٹ میں تاکوما نے ایک اور گول کرکے جاپان کو ایک گول کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ جاپان کی یہ جرمنی کیخلاف پہلی فتح ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیم ارجنٹائن کو اسی طرح اپ سیٹ شکست دی تھی۔آج کھیلے گئے گروپ ای کے مقابلہ میں اسپین نے کوسٹا ریکا کو 7-0سے ہرایا۔گروپ ڈی میں فرانس نے آسٹریلیا کو 4-1سے شکست دی ۔ گروپ ایف میں مراقش اور کروشیا کے مقابلہ 0-0پر ختم ہوا۔