چینائی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی سے تعلق رکھنے والے انجینئر شنموگا سبرامنین نے ‘ جنہوں نے چندریان 2 کے وکرم لینڈر کے ملبہ کا پتہ چلایا ہے کہا کہ انہوں نے چار تا پانچ دن یومیہ 7 تا 8 گھنٹے اس کام پر صرف کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کام ہے جس کو صحیح علم والا کوئی بھی شخص کرسکتا ہے ۔ ناسا نے بھی سبرامنین کو اس کام کا کریڈٹ دیا ہے ۔ سبرامنین نے وکرم کی لینڈنگ سے قبل و بعد کی تصاویر کی بنیاد پر یہ پتہ چلایا ہے ۔