چار دن کیلئے اہم شہروں کا اسپائس جیٹ کرایہ 899 روپئے

   

گروگرام۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کفایتی فلائٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے منگل کو چار دن کی سیل شروع کی ہے ۔ سیل کے تحت گھریلو روٹ پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت کرایہ 899 روپیے سے شروع ہو گا۔ کپمنی نے آج بتایا کہ اس آفر کے تحت جموں۔ سری نگر، چنئی۔بنگلور، کو چی۔بنگلور اور ہبلی۔بنگلور کے روٹ پر کرایہ 899 روپیے سے شروع ہوگا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ یہ کرایہ 1.75 روپیے فی کلومیٹر ہے جو ریل یا بس کے اوسط کرایے سے بھی کم ہے ۔ اس سیل کے تحت 25 ستمبر تک کے سفر کے لیے ٹکٹ بک کیے جا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی روٹس پر کولکاتا سے ڈھاکہ اور مدورے سے دبئی کا کرایہ بھی تمام ٹیکس اور چارج سمیت 3699 روپیے رکھا گیا ہے ۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ 2.5 روپیے فی کلومیٹر ہے ۔ اس آفر کے تحت سیٹیں محدود ہیں اور ‘پہلے آؤ۔پہلے پاؤ’ کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔ اسے کسی دوسرے آفر کے ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا اور گروپ بکنگ پر یہ لاگو نہیں ہوگا۔ یہ سیل محض نان اسٹاپ ٹکٹوں کے لیے ہیں۔