چار روزہ ٹسٹ ایشیائی ٹیموں کے خلاف سازش : شعیب

   

کراچی۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹسٹ کرکٹ کو چار روزہ کرنے کے خیال کو بکواس قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ ایشیائی ٹیموں کے خلاف سازش ہے اور بی سی سی آئی ایسا نہیں ہونے دے گا۔آئی سی سی 2023 سے 2031 کے اگلے مستقبل دورہ پروگرام (ایف ٹی پی) میں چار روزہ ٹسٹ لازمی کرنے کی منصوبہ بندی پر غور کر رہا ہے تاکہ تجارتی طور پر پرکشش اورچھوٹے فارمیٹس کے لئے زیادہ دن بچ سکیں۔ اختر نے کہا کہ آج کل ایشیائی ٹیموں کے خلاف ہر جگہ یہ سازش ہو رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ (ٹسٹ میچ کو چار روزہ کرنا) مکمل طور پر ایشیائی ٹیموں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ منصوبہ بکواس ہے اورکسی کی اس میں دلچسپی نہیں ہے۔ اختر نے کہا کہ آئی سی سی دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی منظوری کے بغیر اس منصوبہ بندی کو نافذ نہیںکرسکتا۔ بی سی سی آئی صدر سوروگنگولی سمجھدار شخص ہیں اور وہ ٹسٹ کرکٹ کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔ آئی سی سی بی سی سی آئی کی منظوری کے بغیر اس قانون کو نافذ نہیںکرسکتا۔ بی سی سی آئی اورسمجھدارکرکٹر اس خیال کے خلاف کھڑے ہیں، خاص طور سری لنکا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے اسپنر اور وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔