حیدرآباد ۔ /12 جنوری (سیاست نیوز) سرقہ کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی عادی سارقین کی ٹولی کو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سدھاکر ، 29 سالہ مہیندر ، 25 سالہ منوج اور 30 سالہ وینو گوپال عادی سارقین ہے اور وہ علاقہ کوکٹ پلی میں مقفل مکانات کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ سائبرآباد کے علاوہ آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں بھی سرقے کئے ہیں ۔ اس ٹولی کا سرغنہ سدھاکر ہے جس کے خلاف 50 سے زائد واقعات میں ملوث ہے ۔ پولیس نے گرفتار سارقین کے قبضے سے 37.5 تولے طلائی زیور ات اور ایک کیلو چاندی برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔