نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے بری طرح متاثر مہاراشٹرا ، ٹاملناڈو ، آندھرا پردیش اور دہلی میں 8,80,389 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جو جملہ شفایابی کا 55.59فیصد ہے ۔ مہاراشٹرا میں اب تک 3,58,421 مریض شفایاب ہوئے ہیں، ٹاملناڈو میں 2,44,675 مریض اس وبا سے ٹھیک ہوئے ، جبکہ آندھرا پردیش اور دہلی میں ترتیب وار1,45,636 اور 1,31,657 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
پورے ملک میں 6.98 لاکھ کورونا نمونوں کی جانچ
نئی دہلی: کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کیلئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں زائد از 6.98 لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 10اگست کو پورے ملک میں 6,98,290 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 2,52,81,848 ہوگئی ہے ۔
کورونا سے صحت یابی کی شرح 69.80فیصد
نئی دہلی: پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 47,746 کورونا سے متاثرین کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح بڑھ کر ریکارڈ 69.80فیصدہوگئی ہے ۔ وزارت نے منگل کو بتایا کہ روک تھام کی مؤثر حکمت عملی، تیز رفتاری کے ساتھ جانچ اور معیاری طبی انتظامات سے کورونا سے شفایابی کی شرح میں تیزی آئی ہے ۔