چار ریاستیں آیوشمان اسکیم میں شامل نہیں ہوئیں : ہرش وردھن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی7فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ا ٓیوشمان بھارت اسکیم میں دہلی، تلنگانہ، مغربی بنگال اور اڈیشہ کے وزرائے اعلی سے بار بار درخواست کرنے کے باوجود بھی وہ اس اسکیم میں شامل نہیں ہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے ان ریاستوں کے لوگ اس اسکیم سے استفادہ نہیں کر پا رہے ہیں ۔ ڈا کٹر ہرش وردھن نے وقفہ سوالات میں ایک ضمی سوال کے جواب میں کہاکہ ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو مرکز کی جانب سے متعدد بار مکتوب ارسال کئے گئے اور فون پر بات کی گئی ہے لیکن وہ اس اسکیم میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھا رہے ہیں۔ وفاقی ڈھانچہ ہونے کی وجہ سے ان ریاستوں کے ساتھ زبر دستی نہیں کی جا سکتی ، لیکن اس معاملے پر ہو رہی سیاست سے وہاں کے غریبوں کو فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2011 میں سماجی اقتصادی طور پر کرائے گئے سروے کے مطا بق خطہ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے بی پی ایل کے تقریباََ55 کروڑ لوگوں کی اس اسکیم کے لئے نشان دہی کی گی اوراس سے کا فی لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔گزشتہ ایک بر س میں 82 لاکھ لوگوں نے اس اسکیم کے تحت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا ۔