چار فلائٹس کے ذریعہ جملہ 1611 حجاج کرام کے قافلوں کی حیدرآباد آمد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔8ستمبر ( پریس نوٹ ) حجاج کرام کے چار قافلے آج مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچے ۔ پہلی فلائٹ میں 423 ، دوسری فلائٹ میں 342 ، تیسری فلائٹ میں 423 اور چوتھی فلائٹ میں 423 حجاج کرام شامل تھے ۔ اس طرح گذشتہ دو دن کے دوران سات فلائٹس کے ذریعہ جملہ 2799 حجاج کرام حیدرآباد واپس ہوئے ۔شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمنل میں جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے حجاج کرام کا خیرمقدم کیا اور ان کے سفر حج کے بارے میں استفسارات کئے ۔ حج ٹرمنل پر حجاج کرام کو ان کے سامان کی آسانی سے فراہمی کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے والینٹرس فراہم کئے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام جلد از جلد اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرسکیں ۔ حجاج کرام کے رشتہ دار اور احباب کی کثیر تعداد باہر منتظر کھڑی تھی جنہوں نے جذباتی انداز میں حجاج کرام کا استقبال کیا ۔ ہر حاجی صاحب کو فی کس 5 لیٹر کے زم زم کے کیان حوالے کئے گئے ۔