نوئیڈا: اترپردیش میں نوئیڈا پولیس نے منگل کو ایک کمپنی کا پتہ چلایا جو کوویڈ۔19 کیلئے جعلی ٹسٹ کٹس کی تیاری میں ملوث پائی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت سیکٹر 7 میں واقع کمپنی سے تقریباً 4 لاکھ جعلی ریاپڈ ٹسٹ کٹس برآمد کئے گئے۔ اس کمپنی کو چلانے والے راجیش پرساد کو دہلی کے اشوک نگر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔