حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ٹو وہیلر گاڑیوں پر 2 سے زائد افراد کے سفر پر ممانیت ہونے کے باوجود چند لوگ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سفر کرتے ہیں ۔ اپنی اور اپنے ارکان خاندان بشمول معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور یہ تصور کررہے ہیں کہ وہ دلیرانہ اقدام کررہے ہیں کرائم بیورو رپورٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال سڑک حادثات سے ہزاروں اموات ہورہی ہیں اور اس سے بھی زیادہ لوگ شدید زخمی ہورہے ہیں ۔ نوجوان سیر و تفریحی کیلئے گاڑیوں پر کرتب بازی کرتے ہوئے خود کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ مگر یہ بائیک رائیڈر سارے خاندان کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ یہ تصویر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور کی ہے ۔ ملکا چیرو منڈل پر نظر آئی جو ایک فوٹو گرافر کے کیمرے میں قید ہوگئی جس پر 7 افراد سوار ہیں جن میں چار بچے ہیں اور دو خواتین بھی ہیں ۔ دو پہیوں کی گاڑی پر اس طرح سفر کیا جارہا ہے کہ ہینڈل گھومانے کی بھی جگہ نہیں ہے اور ساتھ ہی گاڑی پر بھاری ساز و سامان بھی منتقل کیا جارہا ہے ۔ حکومت اور محکمہ پولیس کی جانب سے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے پھر بھی لوگ … ۔۔ ن