کلکتہ: 22جنوری کو ریاست کے چار میونسپل کارپوریشن میں ہونے والے ووٹنگ پر کلکتہ ہائی کورٹ جمعرات 13جنوری کو حتمی فیصلہ سنائے گی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت کو ریاست میں موجودہ کورونا کی صورت حال میں ان چار میونسپلٹی میں انتخابات کرانے کے حالات ہیں ۔کا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔دوسری جانب عدالت نے ریاستی الیکشن کمیشن سے عدالت نے سوال کیا ہے کہ کیا اس کے پاس کورونا پروٹوکول کے ساتھ انتخابات کرانے کے لئے عمل موجود ہے ۔ کیس کی اگلی سماعت جمعرات 13 تاریخ کو ہوگی۔بدھان نگر، چندن نگر، سلی گوڑی اور آسنسول میونسپل کارپوریشن میں 22 جنوری کو ووٹنگ ہوگی۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل بکا ش رنجن بھٹاچاریہ نے مطالبہ کیا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کو 22 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو فوری طور پر منسوخ کرنا چاہیے ۔ کیوں کہ زیادہ تر میونسپل علاقوں میں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں ۔اس کی کنٹیمنٹ زون کے طور پر شناخت ہوئی ہے ۔
