حیدرآباد۔11ستمبر(سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے 4 وزراء ٹی ہریش راؤ، کے ٹی راما راؤ ، ٹی سرینواس یادو اور پرشانت ریڈی کو بجٹ سیشن میں اپنی وزارتوں سے متعلق سوالات کے جواب دینے کی ذمہ داری دی ہے۔ ہریش راؤ نظم و نسق عامہ ، کے ٹی آر اطلاعات و تعلقات عامہ و کانکنی، سرینواس یادو کمرشیل ٹیکس اور پرشانت ریڈی محکمہ مال سے متعلق سوالات کے جواب دینگے۔ یہ چار وزراء اپنے وزارتی قلمدانوں سے متعلق جوابات بھی دیں گے۔چیف منسٹر نے اپنی مصروفیات کے سبب انہیں زائد ذمہ داری دی ہے۔