چار ووٹ نہ لینے والے شخص کو چار عہدے ، وجئے واڑہ ایم پی نانی اور بدھاوینکنا میں لفظی جھڑپ

   

وجئے واڑہ ۔ 15جولائی ( این ایس ایس ) وجئے واڑہ کے رکن پارلیمنٹ کے نانی اور تلگودیشم کے بدھا وینکنا کے درمیان پیر کو ٹوئیٹر پر ’’ لفظی جنگ‘‘ جاری رہی ۔ نانی نے تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کا راست حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چندرا بابو نائیڈو انہیں نہیں چاہتے تو وہ پارٹی سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ نانی نے کہا کہ ’’ چندرا بابو نائیڈو اگرانہیں اپنی پارٹی میں نہیں چاہتے کہ وہ پارلیمنٹ کی رکنیت اور تلگودیشم پارٹی سے استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ نانی نے بدھا وینکنا کا راستحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیکن انہیں ( نائیڈو کو ) چاہیئے کہ اپنے پالتو کتوں کو کنٹرول میں رکھیں ۔ ان کے اس ٹوئیٹر پر کئے گئے ریمارک سے پارٹی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ۔ قائدین نے کہا کہ یہ دراصل بذات خود پارٹی کے سربراہ کے خلاف راست دھمکی ہے ۔ اس تنازعہ کے ساتھ ہی ضلع کرشنا میں تلگودیشم کے سینئر قائدین کے درمیان جاری اختلافات میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے ۔