پنجاب و ہریانہ، کیرالا، راجستھان اور ہماچل پردیش کا احاطہ
نئی دہلی، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے پنجاب و ہریانہ، کیرالا، راجستھان اور ہماچل پردیش میں کار گذار چیف جسٹس کی تقرری کر دی ہے ۔ ان عدالتوں کے چیف جسٹس کے سپریم کورٹ میں جج کے طور پر تبادلہ کے بعد یہ تقرریاں کی گئیں ہیں۔حکومت نے کہا ہے کہ ان عدالتوں میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری ہونے تک متعلقہ عدالتوں کے سب سے سینئر جج چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ قانون وانصاف کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری سدانند وسنت بہار داتے نے جمعہ کو اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دی۔ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وی رام سبرمنین کے سپریم کورٹ میں جج مقرر ہونے کے بعد جسٹس دھرم چند چودھری کو کار گذار چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔