حیدرآباد: امریکہ پولیس نے بتایاکہ ویسٹ داس موئنس میں ہندوستان کے آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے چار کو ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا۔ ویسٹ داس موئنس پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت اس طرح کی گئی ہے۔ ۴۴/ سالہ چندر شیکھر سنکارا، ۱۴/ سالہ لوانیا سنکارا،ایک دس سالہ لڑکا او رایک پندرہ سالہ لڑکا شامل ہے۔
ان سب کا تعلق آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کے جسموں پر گولی کے کئی نشان پائے گئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ چندر شیکھر سنکارا اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ آیا تھا اور یہیں وہ مقیم ہوگیا۔ اس کے والدین ہندوستان حیدرآباد میں مقیم ہیں۔ کریمنل انویسٹی گیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مٹچ مور نے کہا کہ سنکارا یہیں ٹکنالوجی سرویس بیورو پبلک سیفٹی میں کام کیا کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس قتل کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ہم ابھی ہر زاویے سے تحقیقات کررہے ہیں۔