چاقوحملہ میں اسرائیلی شہری ہلاک

   

رباط۔ مراقش کے شمالی شہرطنجہ میں چاقو کے حملے میں اسرائیلی شہری ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی عمر 60سال ہے۔ حملہ آور کی شناخت 36سالہ شخص کے طور پر ہوئی،جو مراقش کا شہری ہے۔ واقعہ طنجہ شہر میں ہوٹل کے قریب سڑک پر پیش آیا۔ مراقشی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔واقعے کے پس پردہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا ردعمل بھی کارفرما ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے پر شہریوں میں یہود سے نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔