چاقو زنی کے مانچسٹر واقعہ میں گرفتار ملزم دماغی مریض

   

لندن۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مانچسٹر نے سال نو کے موقع پر دہشت گرد حملے میں چاقو کے ساتھ گرفتار 25 سالہ نوجوان کو مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت محروس کیا جارہا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ طبی ماہرین کے معائنہ کے بعد اسے دماغی خلل کا شکار بتایا گیا ہے۔ اس شخص نے پیر کی رات مانچسٹر وکٹوریہ اسٹیشن میں تین افراد کو چاقو سے زخمی کردیا تھا جن میں ایک پولیس آفیسر شامل ہے۔ ملزم کو دماغی مریضوں کے سنٹر میں رکھا گیا ہے۔